Urdu

اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ لیکن ساتھ ہی اپنے ٹویٹ میں پیٹرول ڈیزل مہنگا کرنے کا عندیہ بھی دیدیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ چار سال پہلے جب ہم نے حکومت چھوڑی گندم ایکسپورٹ کر رہے تھے، پی ٹی آئی حکومت نے چینی ایکسپورٹ کی اور مہنگی امپورٹ بھی کی، اس سال پھر ہم گندم ایکسپورٹ کریں گے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ گنا، گندم اور کپاس تینوں کی پیدوار ان کے دور میں کم ہوئی ہے، کیا فوڈ سیکیورٹی میں مشکوک افراد کو بٹھایا گیا ہے؟ کیا یوریا کی اسمگلنگ کرائی گئی ہے؟ یوریا کی اسمگلنگ میں بہت سے لوگ ملوث ہوتے ہیں، گندم بھی پاکستان سے اسمگل ہوئی، پنجاب حکومت کے بغیر یہ اسمگلنگ ممکن نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم زراعت کو ٹھیک نہ کر سکے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، اس سال 45 ارب ڈالرز کا تجارتی خسارہ ہوگا، چینی سستی دے رہے ہیں اور کچھ عرصے میں مزید سستی دینے کا کہہ دیا ہے۔

Related posts

عوام کو سستا پیٹرول فراہم کرکے نقصان اٹھارہے ہیں، شوکت ترین

Rauf ansari

حافظ حمداللہ نے عمران نیازی کو جان لیوا بیماری قرار دے دیا

Rauf ansari

مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment