Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت کا عمران دور کی کرپشن کی تحقیقات کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عمران خان دور میں بڑی کرپشن کے دوکیسز کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ منی لانڈرنگ ثابت ہونے پر 45 ارب ریاست پاکستان کو جمع کروانے کے بجائے واپس اسی فریق کو دے دیئے گئے جس کے خلاف فیصلہ آیا تھا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی صدارت میں ہوا۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایوان کو بتایا کہ برطانوی عدالت میں منی لانڈرنگ ثابت ہونے پر جو رقم ریاست پاکستان کو ملنے چاہیے وہ واپس اسی کو دے دی گئی جس پر جرمانہ کیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ فرح شہزادی کو پہلے چار سو کینال اور بعد میں دو سو کینال زمین دی گئی لیکن القادر یونیورسٹی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔

Related posts

مہنگائی مکاؤ مارچ کا نام ردالفساد یا ردالشیطان ہونا چاہئے، مریم نواز

Zaib Ullah Khan

حکومت کا سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کا فیصلہ

Rauf ansari

زبردستی ای وی ایم مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

Hassaan Akif

Leave a Comment