Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت کا پیکا ایکٹ سے متعلق اپیل واپس لینے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایف آئی اے کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیکا ایکٹ سے متعلق دائر اپیل واپس لینے کا اعلان کردیا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مجھے کچھ دیر پہلے معلوم ہوا کہ ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ2016 کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے تاکہ ایکٹ کے سیکشن بیس کو بحال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ پٹیشن حکومت کی پالیسی اور آزادی اظہار رائے کو یقینی بنانے کے اصول کے خلاف ہے لہذا اسے واپس لیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے درخواست دائر ہونے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

Related posts

مقبوضہ کشمیر کے جدوجہد آزادی کے مقبول ترین رہنما سید علی گیلانی کی آج پہلی برسی

Nehal qavi

لاہور: دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 15 روپے کا اضافہ

Hassam alam

سندھ ہائیکورٹ:دعا زہرہ کی بیرون ملک منتقلی روکنے کی ہدایت

ibrahim ibrahim

Leave a Comment