اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی رہنما نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے نسرین جلیل کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی سمری صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دی گئی ہے۔
نسرین جلیل ایم کیو ایم کی ڈپٹی کنوینر اور اکنامک اینڈ فنانس ریونیو اور پرائیوٹائزیشن سمیت سینیٹ کی کئی کمیٹیوں کی چیئر پرسن بھی رہی ہیں۔