Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت نے الیکشن کمیشن کمیٹی کی ممبرشپ ق لیگ دے دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کمیٹی کی ممبرشپ پر حکومت نے ق لیگ کا اعتراض دور کردیا۔ وفاقی وزیر محمداعظم سواتی نے اپنی کمیٹی ممبرشپ ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا کو دے دی۔

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کمیٹی کی ممبرشپ پر ق لیگ کا اعتراض دور کر تے ہوئے وفاقی وزیر محمداعظم سواتی کمیٹی ممبرشپ ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا کو دے دی۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا کہ میری جگہ کامل علی آغا پارلیمانی کمیٹی برائے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے ممبر ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے بغیر ہماری مخلوط حکومت نہیں چل سکتی ہے ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اتحادیوں کی کارکردگی سو فیصد تھی جبکہ اس موقع پر قاف لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی سے میرا نام نکالا گیا تو لیڈر شپ کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیوں نام نکالا۔

کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ممبران کی تعیناتی پر قیادت کا جو فیصلہ ہوگا ہم اس پر عمل کرینگے۔ہم نے پی ٹی آئی کے ساتھ باہمی مشاورت کے ساتھ مل کر چلنا ہے۔

Related posts

عمران خان سیلاب زدگان کی مدد کے بجائے اپنا پاور شو دکھا رہے ہیں، شیری رحمان

Nehal qavi

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

ibrahim ibrahim

عسکری ڈپارٹمنٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، عمران خان

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment