Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت کا سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور اعلیٰ عسکری و سول افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سیالکوٹ میں سری لنکن شہری مسٹر پریانتھا کے قتل کے ظالمانہ فعل پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔شرکا نے کہا کہ افراد اور ہجوم کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے ۔

شرکاء اجلاس نے کہا کہ ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے گا اور تمام مجرموں کو سخت سزائیں دی جائیں گی جبکہ سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کی بہادری اور جرأت کی بھی تعریف کی۔

Related posts

تحریک عدم اعتماد: پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں حکمت عملی پر غور

Hassam alam

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 11 پوائنٹس کے اضافے سے44ہزار 525 پربند

Rauf ansari

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 28 جنوری کو طلب

Hassam alam

Leave a Comment