Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت نےآج سینیٹ میں اپنی برتری ثابت کردی، فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے آج اپوزیشن کی شکست میں ایک اور اضافہ ہوا۔اپوزیشن کے خواب اس ایوان میں بھی پورے نہیں ہوئے جہاں انہیں نام نہاد اکثریت حاصل ہے۔اس بری شکست کے بعد امید ہے اب وہ سکون سے ہونگے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سینیٹ میں اپنی برتری ثابت کر دی۔ اسٹیٹ بینک کو سیاسی مداخلت سے آزاد کیا ہے۔ پوری قوم کو اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر مبارکباد دیتا ہوں۔منتشر اپوزیشن کو ناکارہ حکمت عملی کے باعث شکست ہوئی۔اپوزیشن قومی اسمبلی میں عدم اعتماد لانے کا خواب دیکھ رہی تھی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سینیٹ میں بھی بل کو روکنے کی اہل نہیں ہے۔ یوسف گیلانی کا شکریہ، ان ڈائریکٹ بل کاساتھ دیا۔ پہلے ہی کہا تھا نہ تیر چلے گا نہ تلوار، پیپلزپارٹی میں کسی کو پتا نہیں کہ کیا بولنا ہے جبکہ نواز شریف نے پورے لندن کے ریسٹورنٹس کا دورہ کیا،نواز شریف واپس نہیں آ رہے انہیں لایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ق لیگ اتحادی جماعت ہے۔انکی رائے کا احترام ہے۔ شاہد خاقان اور کچھ دوست نواز شریف کیخلاف عدم اعتماد کا ارادہ رکھتے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ لاہور میں ایک نیا شہر بسایا جا رہا ہے۔سینٹرل بزنس سٹی سے لاہور کی لینڈ اسکیپ تبدیل ہوگی۔نئے شہر بسانے کا حکومت کو حق حاصل ہے۔پالیسی سازی ایگزیکٹو اور پارلیمان کا اختیار ہے۔ پارلیمان کا اختیار پارلیمان کے پاس رہنا چاہیئے۔

Related posts

سندھ میں اومی کرون کیسز میں اضافہ ہونے لگا

Hassam alam

کورونا سے ہلاکتوں میں کمی، ایک شخص جاں بحق

ibrahim ibrahim

ایف آئی اے کی کارروائی: خواتین کو حراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment