Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دے رہی ہے، عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بلوچستان ریذیڈنشل کالج خضدار کے طلباء نے ملاقات کی ہے ۔ صدر مملکت نے بلوچستان میں ریذیڈنشل کالجز کے قیام پر حکومت بلوچستان کی تعریف کی ۔

بلوچستان ریذیڈنشل کالج خضدار کے طلباء سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ طلباء تعلیم پر توجہ مرکوز کر کے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔طلباء خود کو جدید علم اور آئی ٹی مہارت سے لیس کر کے ملکی تقدیر بدل سکتے ہیں ۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔بدقسمتی سے ماضی میں بلوچستان کی ترقی کو نظر انداز کیا گیا ۔بلوچستان میں شعبہ تعلیم کی سہولیات کی ترقی کو ترجیح دی جارہی ہے ۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان میں ریذیڈنشل کالجز کے قیام پر حکومت بلوچستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ریذیڈنشل کالجز صوبے کی تعلیمی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ
اقتصادی راہداری ، گوادر پورٹ کی تکمیل سے روزگار کے ساتھ صوبے میں خوشحالی آئے گی ۔

Related posts

علیم خان کا عمران خان کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج

Rauf ansari

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹراسکیل پر شدت 4اعشاریہ 1 ریکارڈ، الرٹ جاری

Rauf ansari

ہمیں دیوار سے لگانے کا سوچنے والے ناکام ہوگئے، خالد مقبول

ibrahim ibrahim

Leave a Comment