Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت کا عوام پر پیٹرول بم گرانے کے بعد بجلی کے جھٹکے لگانے کی تیاری

اسلام آباد : حکومت نے سال نو کی آمد پر عوام پر پیٹرول بم گرانے کے بعد بجلی کے جھٹکے لگانے کی تیاری کرلی ہے ۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ادائیگیوں میں سترہ ارب پچاسی کروڑ روپے کے اضافی کی درخواست کردی۔

حکومت نے نئے سال پرقوم کو پیٹرول کے بعد مہنگی بجلی کا تحفہ دینے کی تیاری کرلی گئی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ادائیگیوں میں سترہ ارب پچاسی کروڑ روپے کے اضافی کی درخواست کردی ہے۔نیپرا میں درخواست پر سماعت بارہ جنوری کوہوگی۔

پاور ڈسٹری بیوٹرز کمپنیوں نے اضافہ کپیسٹی چارجز اور ترسیلی نقصانات کی مد میں مانگا ہے ۔گزشتہ روز پیٹرول چار روپے اضافے کے بعد ایک سو چوالیس روپے بیاسی پیسے فی لیٹر ہوچکاہے۔

Related posts

کراچی میں ڈینگی میں نمایاں اضافہ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 94 کیسز رپورٹ

Nehal qavi

پاکستان میں عوام کو آج بھی اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہے، حماد اظہر

Hassam alam

ایف آئی اے نے جعلی سمز کی رجسٹریشن میں ملوث نادرا ملازمین سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا

Hassaan Akif

Leave a Comment