اسلام آباد: حکومت پیکا آرڈیننس واپس لینے کیلئے تیار ہوگئی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو پیکا قانون کیلئے مینڈیٹ دے دیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت پیکا آرڈیننس واپس لینے کیلئے تیار ہے ۔ آج اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو پیکا قانون کیلئے مینڈیٹ دے دیا ہے ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی تجاویز منظور کروالے تو حکومت تمام سفارشات منظور کر لے گی ۔
