Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت کا ای سی ایل کا غیر ضروری استعمال روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کے غیر ضروری استعمال کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے قوانین میں ترمیم کی جائے گی۔

حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کے غیر ضروری استعمال کو روکنے کیلئےقوانین میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ۔کابینہ نے کمیٹی برائے ای سی ایل نے قوانین میں ترمیم کی سفارش کردی ہے۔ نئے قوانین کے تحت انتہائی ضروری ہونے پر ہی نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ای سی ایل سے نام نکالنے کے کیسز نمٹانے کا وقت مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وقت مقرر کرنے کی تجویز کئی کئی سال سے زیر التوا درخواستوں کے باعث دی گئی۔ذرائع وزرات قانون کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کا نوٹی فکشن جاری ہوگا۔ کچھ لوگوں کے نام 2007 سے ای سی ایل میں شامل ہیں۔

Related posts

اپوزیشن بغض عمران میں اکٹھی ہوگئی ہیں، شاہ محمود

Zaib Ullah Khan

ملک کے مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

Hassam alam

شاہ محمود قریشی کی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے بلاول بھٹو اور شہباز شریف سے مدد کی اپیل

Hassaan Akif

Leave a Comment