Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

عوام کو بجلی کے جھٹکوں کی تیاریاں، حکومت کا سبسڈی ختم کرنے کا پروگرام

اسلام آباد: حکومت نے یکم فروری سے مہنگائی سے متاثرہ متوسط طبقے کی20 ارب روپے کی بجلی سبسڈی ختم کرنے کا پروگرام بنالیا ہے ۔ تین سو یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف تین روپے گیارہ پیسے فی یونٹ بڑھ جائے گا۔

چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی زیر صدارت بجلی صارفین کی مختلف کیٹیگریز کیلئے یکم فروری سے فی یونٹ 8 سے 95 پیسے تک اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت جوائنٹ سیکریٹری پاور ڈویژن محفوظ بھٹی نے اتھارٹی کو بتایا کہ سبسڈیز کم کرنے کیلئے ٹیرف میں اضافہ ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نئے طریقہ کار کے تحت 200 یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی فراہم کی جائے گی باقی تمام صارفین کو استعمال شدہ بجلی کی مکمل قیمت کی ادائیگی کرنا ہو گی۔ اس وقت بجلی صارفین کو 238 ارب روپے کہ سبسڈی دی جا رہی ہے۔ اس درخواست میں سبسڈی کے حجم میں 20 ارب روپے کی کمی ہو گی جبکہ اوسط ٹیرف میں بیس پیسے اضافہ ہو گا۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے۔ سبسڈی دینا یا نہ دینا حکومت کا اختیار ہے۔ اتھارٹی کا اس معاملے میں کردار صرف پوسٹ آفس جیسا ہے۔ ٹیرف میں اضافہ صارفین کو پسند نہیں آئے گا۔

حکومتی درخواست میں ایک سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 8 پیسے، 101 سے دو سو یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے 18 پیسے جبکہ دوسو ایک سے تین سو یونٹ تک کے صارفین کیلئے 48 پیسے اضافہ مانگا گیا ہے۔ اسی طرح 301 سے سات سو یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف میں 95 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ نیپرا حکومت کی درخواست پر فیصلہ چند روز میں جاری کرے گا۔

Related posts

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ: راولپنڈی میں ٹریفک کے متبادل راستے کون سے؟ ایڈوائزری جاری

Hassam alam

او آئی سی نے اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور کروائی، طاہر اشرفی

Rauf ansari

رمضان شوگرملزکیس:شہبازاورحمزہ شہباز تیرہ دسمبر کودوبارہ طلب

ibrahim ibrahim

Leave a Comment