Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

گورنر پنجاب نے مشعال ملک کو علامہ اقبال ایوارڈ سے نوازا

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور سے کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل لازمی قرار دیدیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو کشمیریوں کیلئے بھر پور آواز بلندکرنے پر علامہ اقبال ایوارڈ سے نوازا ۔اس موقع پرچوہدری محمدسرور نے کہا کہ نریندرمودی کی قیادت میں بھارتی فورسز کشمیر میں بدترین دہشت گردی کر رہی ہیں۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔ہم کشمیر یوں کیساتھ ہیں۔اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو بھی کشمیر کے معاملے پر خاموشی ختم کرنا ہوگی۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم پوری دنیا میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی حکومت نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا کر رکھ دیا۔کشمیر میں ہندو ؤں کو آباد کر کے کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کے بغیر کشمیر نا مکمل ہے۔

Related posts

مہنگائی کی مجموعی شرح 18فیصد سے زائد ہوگئی، ادارہ شماریات

Rauf ansari

کورونا متاثرین کو لاکھوں روپے دینے کا اعلان

Hassam alam

عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں، محمود خان

Hassaan Akif

Leave a Comment