Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

علیم خان آج بھی وزیراعظم عمران خان کاسپاہی ہے، عمران اسماعیل

لاہور: گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت جہاں جہاں بھی یے مظبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔ عبد العلیم خان اور جہانگیر ترین گروپ نے پنجاب حکومت کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف عبد العلیم خان نے جہانگیر ترین کے ساتھ ملک کر علم بغاوت بلند کیا تو وزیراعظم عمران خان گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ناراض ساتھیوں کا ٹاسک سونپ دیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل لاہور پہنچے اور عبد العلیم خان سے ملاقات کر کے انہیں منانے کی کوشش کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا عبد العلیم خان نے تحریک انصاف کے نہیں پنجاب حکومت کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس سے وزیر اعظم کو آگاہ کروں گا۔ وہی حتمی فیصلہ کریں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہر جگہ مظبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔ علیم خان اور جہانگیر خان ساتھیوں سمیت ایک پیج پر ہوں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ آج علیم خان کے پاس مذاکراتی ٹیم بن کر آنا پڑا۔ لیکن مجھے خوشی ہے کہ علیم خان آج بھی پہلے دن کی طرح عمران خان کے سپاہی ہیں۔

Related posts

ایشیا کپ 2022: پہلا میچ سری لنکا اور افغانستان کے مابین آج کھیلا جائے گا

Hassam alam

برفباری اور طوفان سیاحوں کی اموات کا سبب بنے

Hassam alam

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج ضلع دادو اور دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے

Nehal qavi

Leave a Comment