Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اتحادی ہمارے ساتھ رہے تو عدم اعتماد ناکام ہوگی، عمران اسماعیل

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کی قیادت میں پی ٹی آئی کے وفد نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے بہادر آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے تحریک عدم اعتماد کے خلاف براہ راست حمایت کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ رہے تو عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی۔

ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے واضح کیا کہ نئی سیاسی صورتحال پر حزب اختلاف نے رابطہ کیا ہے تاہم تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حتمی فیصلہ کارکنان کے اجلاس میں کریں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے باور کرایا کہ حکومتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونی چاہئے۔

Related posts

ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نواز اورصفدر کی اپیلوں پر فریقین سےدلائل طلب

ibrahim ibrahim

خادم الحرمین الشریفین کی بارش کیلئےجمعرات کو نمازِ استستقاء کی تاکید

Rauf ansari

کراچی میں 2مبینہ پولیس مقابلے، 2 زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Rauf ansari

Leave a Comment