Urdu
تازہ ترین کاروبار

ڈالرکی قدرمیں مسلسل اضافہ، گورنراسٹیٹ بینک کی نجی بینکس کے صدور کی سرزنش

کراچی : ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے پر اسٹیٹ بینک حرکت میں آگیا۔ گورنراسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدور کوطلب کرکے ان کی سرزنش کی ۔

بینکنگ ذرائع کے مطابق ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے پر اسٹیٹ بینک حرکت میں آگیا۔ مرکزی بینک کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ کچھ بینکوں کا عملہ ڈالرکی قدر کے اتار چڑھاو میں شامل رہا ہے جس پر گورنراسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدور کوطلب کرلیا۔

بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنراسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قدرمیں مسلسل اضافے پر بینکوں کے صدور کی سرزنش کی۔گورنراسٹیٹ نے بینکوں کے صدور کوسخت اقدامات کرنے اور بینکوں کےمشکوک ملازمین کے کمپیوٹراور فون ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت بھی دی ۔

ذرائع نے بتایا کہ کچھ بینکوں کا عملہ امپورٹرزاورصارفین کوایڈوانس ڈالر خریدنے کی ترغیب دیتا رہا ہے ۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے ایسے ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی کے ساتھ مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے ۔

خیال رہے کہ ڈالر کی غیر فطری خرید و فروخت سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچاگزشتہ ہفتے ڈالر ملک تاریخ کی بلندترین سطح175روپے 65 پیسے تک پہنچا ۔ بینکوں کو سخت ہدایات جاری ہونے کے بعد روپے کی قدر میں استحکام آنے کاامکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

Related posts

بڑا انسان وہ ہوتا ہے جس کا خواب بڑا ہوتا ہے، وزیر اعظم

Hassaan Akif

اطہر متین کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، حافظ نعیم

Zaib Ullah Khan

عمران صاحب، قوم کو آپ کے بے تکے بھاشن نہیں، استعفیٰ چاہیے

Hassam alam

Leave a Comment