Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی عمران خان کے بیان کی شدید مذمت

حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی عمران خان کی جانب سے فوج مخالف بیانات کی شدید مذمت۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا عمران خان نے جلسے میں افواج پاکستان اور اس کی قیادت کے خلاف نفرت پھیلانے اور حساس پیشہ وارانہ امورکو متنازعہ بنایا۔ سنگین بہتان تراشی کا مقصد پاکستان کو سری لنکا بنانا اورعوام کو فوج سے لڑانا ہے۔

عمران خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری۔ قرار دیا کہ نفرت، انتقام اور تکبر میں ڈوبا ہوا عمران خان مسلح افواج سمیت قومی اداروں اور عوام سے لڑرہا ہے۔پاکستان کو کسی فرد واحد کے تکبر،فسطائیت اور آمرانہ رویوں کا غلام بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔مسلح افواج ملک میں سیلاب متاثرین کی مدد کی قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایک تنہا آواز ہر روز قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے لئے جھوٹ،پراپیگنڈے اور بہتان تراشی کے ذریعے مسلسل نفرت پھیلا رہی ہے۔عزم کیا کہ معیشت کی بحالی سمیت قومی مفادات کے تحفظ کا عمل تاثر نہیں ہونے دیں گے۔ مسلح افواج سمیت قومی اداروں اور ان کی قیادت کے آئینی احترام اور حدود کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا۔ آئین اور قانون کی طاقت سے اس مذموم سازش کو ناکام بنائیں گے اور سازشیوں سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

Related posts

قومی ادارہ امراض قلب کے ملازمین کا او پی ڈیز کا بائیکاٹ، مریض پریشان

Rauf ansari

وزیراعظم آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کرینگے، ترجمان دفتر خارجہ

Rauf ansari

عمران مافیا پاکستان کے عوام کا خون چوس رہا ہے ، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

Leave a Comment