Urdu
تازہ ترین دلچسپ و عجیب

جی پی ایس کی غلطی نے بھاری بھر کم ٹرک 350 فُٹ اونچائی پر لٹکا دیا

بیجنگ: گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) کی غلطی نے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ ایک بھاری بھر کم ٹرک جی پی ایس کے غلط راستہ بتانے کے نتیجے میں 350 فُٹ اونچائی پر لٹک گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک دیو ہیکل حجم کا بھاری بھرکم ٹرک ایک اونچی پہاڑی کی تنگ سڑک پر خوفناک طریقے سے پھنسا ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ٹرک کو ریسکیو ٹیم کی جانب سے تین بڑے ٹرکوں کی مدد سے پیچھے کی جانب دھکیل کر واپس سڑک پر لایا گیا۔

دوسری جانب ٹرک کے ڈرائیور مسٹر وُو کا کہنا ہے کہ وہ جی پی ایس کے بتائے گئے راستے کے مطابق ڈرائیونگ کر رہے تھے کہ ٹرک ایک تنگ سڑک پر آ گیاکہ اس دوران ایک ٹائر کے پھسلنے کے سبب یہ خوفناک صورتحال پیش آئی۔

Related posts

اے پی ایس پر دہشت گرد حملوں میں ملوث بارہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا

Hassaan Akif

پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Nehal qavi

عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ

Rauf ansari

Leave a Comment