اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹوبورڈکااجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں ایف بی آر افسران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹوبورڈکےاجلاس میں ایف بی آر افسران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر میں غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں حفیظ شیخ کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔
نیب کراچی نے حفیظ شیخ وی دیگر کے خلاف ریفرینس فائل کرنے کی سفارش کی تھی۔ سابق چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق اور اشعر عظیم ، عبداللہ یوسف بھی ملزمان میں شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ایف بی آر میں آٹومیشن سافٹ ویئر لگانے کیلئے گیارہ ملین ڈالر کا منصوبہ بنایا گیا۔