Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ہر صورت مارچ کرینگے،ہمیں روک کر دکھائے پتا چل جائے گا، حافظ حمد اللہ کا چیلنج

اسلام آباد: پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے مہنگائی مارچ کے طریقہ کار اور حکمت عملی وضع کرلی ۔ سفارشات سربراہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کنوینر شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا ۔ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں مہنگائی مارچ کے طریقہ کار اور حکمت عملی وضع کر لی ہے ،پی ڈی ایم عوام کی آواز بن چکی ہے،موجودہ کرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر نے کہا مارچ کے شرکا کو کٹ پڑے گی، ہمیں روک کر دکھائے پتا چل جائے گا گھوڑا بھی حاضر اور میدان بھی۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ آزادی مارچ کا فیصلہ صرف جے یو آئی کا تھا لانگ مارچ کا فیصلہ پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہے لاکھوں لوگ اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کریں گے حکومتی ترجمان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ قومی دن ہے، تو ہم بھی اسی ملک کے باسی ہیں اس دن کا مقصد ہی یہ ہے کہ ہم حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا پی ڈی ایم مارچ کے مالی اخراجات تمام جماعتیں خود کریں گی، یہ کوئی فارن فنڈنگ کا مسئلہ نہیں ۔23 مارچ کو امن و امان کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، ہم ہر صورت مارچ کرینگے۔

Related posts

پی پی کا عوامی مارچ ، حکومت نے ڈی چوک مکمل سیل کردیا

Rauf ansari

خانیوال پی پی 206، مسلم لیگ نون کے رانا سلیم نے میدان مارلیا

Rauf ansari

حکومت کا پی ٹی آئی سے کوئی بھی مفاہمت نہ کرنے کا اعلان

Hassam alam

Leave a Comment