Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اطہر متین کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، حافظ نعیم

کراچی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پولیس کو حکمرانوں کے پروٹوکول سے ہٹا کر عوام کے تحفظ پر معمور کیا جائے۔کراچی میں امن و امان کے لیے رینجرز کو اختیارات دیے جائیں۔ رواں سال صرف ایک ماہ ہزاروں قتل و غارت گیری کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے ادارے حکمرانوں کی پروٹوکول پر معمور ہیں۔ ہم پوچھتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیوں نہیں کیا گیا۔ اگر حکومت کراچی کے عوام کو تحفظ فراہم نہیں کرے گی تو کراچی کے عوام خود اپنے دفاع کے لیے نکلیں گے۔

وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس بلایا جائے اور کالی بھیڑیوں کو بے نقاب کیا جائے۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اطہر متین کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔


حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان میں روزگار اور تحفظ فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کراچی کے عوام شہر میں امن وامان قائم کرنے کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں شامل ہوجائیں۔

Related posts

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفرقاتلانہ حملے میں جاں بحق

Rauf ansari

آرمی چیف نے14سالہ علیشبہ کے علاج کے اخراجات اپنے ذمے لے لئے

Rauf ansari

عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، شہباز شریف

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment