Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

لوکل گورنمنٹ بل، جماعت اسلامی کا آج سے پورے شہر میں دھرنے دینے کا اعلان

کراچی: سندھ لوکل گورنمنٹ بل کے خلاف جماعت اسلامی نے پورے شہر میں دھرنے دینا کا اعلان کردیا۔

سندھ لوکل گورنمنٹ بل کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کے نویں روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جب تک حکومت سے بامعنی مذاکرات نہیں ہوجاتے دھرنا جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج سے دھرنے کا دائرہ اختیار بڑھا رہے ہیں، اب پورے شہر میں دھرنے دیے جائیں گے

سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنے کے نویں روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ آج سے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر رہے ہیں، اب پورے شہر میں دھرنے دیے جائیں گے اب یہ جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، حکومت کو اب ہر صورت لوکل گورنمنٹ بل واپس لینا ہوگا، اگر حکومت سنجیدہ ہے تو آکر بامعنی مذاکرات کرے ۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی پی پی میں اندرونی چپقلش موجود ہے جبھی ان کے رہنما ہمیں لسانی سیاست کرنے کا الزام دے رہے ہیں، ان سے گزارش ہے ایسا نہ کریں، صرف مسائل پر بات کریں بات نکلی تو پھر دور تک جائے گی ۔

دھرنے کے نویں روز طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شرکا نے تعلیمی اداروں میں درپیش مسائل کو اجاگر بھی کیا جماعت اسلامی نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے اور احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان کیا ہے ۔

Related posts

پی ایس ایل سیزن 7، فرنچائزز نےکھلاڑیوں کی ٹریڈ مکمل کرلی

Rauf ansari

عمران نیازی نے جتھوں کے ہمراہ اسلحہ لانے کا اعتراف کیا ، شازیہ مری

Zaib Ullah Khan

عمران خان ملک میں خانہ جنگی کی کوشش کر رہے ہیں

Hassam alam

Leave a Comment