Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کا عندیہ دیدیا

کراچی: جماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کا عندیہ دیدیا۔ حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کہ ہمارا دھرنا توانا اواز بن چکا ہے۔ ہم تاریخیں نہیں دیں گے بلکہ اپنا حق لے کر اٹھیں گے۔

سندھ اسمبلی کے باہر کالے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنا اٹھارویں روزبھی جاری ہے۔ اس موقع پردھرنے کےشرکاسےخطاب کرتےہوئے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارا دھرنا ایک توانا اواز ہے ۔ ہم دوسروں کی طرح مشترکہ جلسے نہیں کریں گے اور نہ ہی تاریخیں دیں گے۔ بلکہ حق لے کر اٹھیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اس شہر کی بدقسمتی ہے کہ پہلے اسے برباد کیا گیا ۔ جن منصوں کا افتتاح کیا وہ بھی ادھورے ہیں ۔ اداروں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ شہر کی ترقی پر لگائے گئے چار پانچ سو ارب کہاں گئے کسی کو معلوم نہیں ۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ کراچی میگا سٹی ہے۔ اس میں بسنے والے ہر قوم اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔

Related posts

وزیر اعظم کا نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم

Zaib Ullah Khan

امریکا: سعودی عرب اور یو اے ای کو میزائل ڈیفنس سسٹم دینے کی منظوری

Hassam alam

کراچی پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 663 ملزمان کو گرفتار کرلیا

Rauf ansari

Leave a Comment