Urdu
پاکستان تازہ ترین

سینئر سیاستدان ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

بلوچستان کے ممتاز قوم پرست سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے صاحبزادے چنگیز چھلگری کے مطابق ان کے والد ڈاکٹر عبدالحئی بہاولپور کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ مرحوم بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے بانی چیئرمین تھے۔

ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کوئٹہ سے لاہور جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے ، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی میت بہاولپور سے ان کے آبائی علاقے بھاگ کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نے سینئر سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ایک زیرک سیاستدان تھے، وزیراعلیٰ سندھ وزیرعلیٰ سندھن نےمرحوم کی بلند درجات کے لیے دعا کی۔

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے بھی بلوچ قوم پرست رہنما عبدالحئ بلوچ کے روڈ حادثہ میں انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالحئی بلوچ ایک کامریڈ اور حقیقی قوم پرست تھے۔ سعید غنی ان کے انتقال سے ملک ایک قوم پرست رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب سے چوہدری پرویزالٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کی ملاقات

Hassaan Akif

اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ جاری کردیا گیا

Hassam alam

پیپلزپارٹی، نون لیگ، پی ٹی آئی: تینوں جماعتیں امریکی غلام ہیں، سراج الحق

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment