مناسک حج کا آغاز کل سے ہو گا، کورونا وائرس کے بعد پہلی بار دس لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
دنیا بھر سے سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد مکمل ہوچکی ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے عازمین میں ساڑھے آٹھ لاکھ غیرملکی بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق دوران حج مسجدالحرام کو دن میں دس باردھویا جائےگا اورہر بار ایک لاکھ تیس ہزار لیٹرجراثیم کُش محلول بھی استعمال کیا جائےگا۔ اس بارسعودی عرب نے پینتالیس سال سے کم عمر کی خواتین کو بھی بغیر محرم حج کی اجازت دی ہے۔
