بشارت ہے ان لوگوں کے لیے جو نیک کام میں جلدی کرتے ہیں،خطبہ حج

مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ محمد بن عبد الکریم نے کہا کہ اسلام بھائی چارے اور اخوت کا درس دیتاہے،بہترین انسان وہ ہے جو خیر کی راہ پر گامزن ہو،امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے

شیخ محمد بن عبد الکریم نےکہاکہ قرآن پاک میں اللہ کا فرمان ہے کالا گورے سے افضل ہے نہ گورا کالے سے، اللہ کے سوا انسان کی مصیبت کوئی دورنہیں کرسکتا،اللہ کے سوا انسان کی مصیبت کوئی دورنہیں کرسکتا،اللہ کے ہاں بزرگی اور فضیلت کا کوئی معیار ہے تو وہ تقویٰ ہے،اللہ نے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا،اللہ کا حکم ہے کہ والدین کے بعد رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کرو،اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے۔

آج حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ ادا کیا جا رہا ہے، خطبۂ حج کے بعد حجاجِ کرام مسجد نمرہ میں نماز ظہر اور نماز عصر ادا کرنے کے بعد دعائیں مانگ رہے ہیں۔

خطبۂ حج کے دوران محمد شیخ بن عبدالکریم نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرنے میں ہی کامیابی ہے، تقویٰ اختیار کرنے والا اللّٰہ تعالیٰ کاقرب حاصل کرتا ہے، آپ کی مصیبت اللّٰہ کے سوا اور کوئی دور نہیں کرسکتا۔

خطبہ حج دوران شیخ محمد بن عبد الکریم نے کہا کہ اللّٰہ نے فرمایا متقی کے لیے جنت کی خوش خبری ہے۔ اسلامی اقدار کا تقاضہ ہےجو چیز نفرت کا باعث بنے اس سے دور ہوجائیں، نیکی کرنے میں ہمیشہ جلدی کرو، تقوی اختیارکرنے والااللہ تعالیٰ کاقرب حاصل کرتا ہے۔

مسجدِ نمرہ میں خطبۂ حج دیتے ہوئے شیخ محمد بن عبد الکریم نے مزید کہا کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا قیامت کے دن میرے ساتھ وہ ہوگا جس کا اخلاق اچھا ہے، سارے انسان آدم کی اولاد ہیں اور آدم علیہ السلام مٹی سے بنے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More