کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو جامشورو سے گرفتار کر لیا گیا۔ حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن والوں نے گرفتار کیا ہے۔ حلیم عادل شیخ جامشورو اینٹی کرپشن دفتر میں بیان ریکارڈ کروانے آئے تھے اس دوران انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
حلیم عادل شیخ پر زمینوں میں خورد برد کے مقدمات اینٹی کرپشن میں درج ہیں، حلیم عادل شیخ کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل بھی اینٹی کرپشن حکام نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا تھا تاہم انہوں نے لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کروالی تھی۔
