Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سندھ حکومت نے قومی ادارہ برائے امراض قلب کو کرپشن کا اڈہ بنا دیا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی: حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ قومی ادارہ برائے امراض قلب چھ ماہ سے زکوہ کے پیسوں پر چل رہا ہے، اربوں روپے کے فنڈز کے باوجود نا مریضوں کو مناسب علاج میسر ہے نا ملازمین کو الاؤنسز کی ادائیگی کے لیے رقم موجود ہے ۔

این آئی سی وی ڈی میں جاری ملازمین کے احتجاج میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم نا ہوئے تو پی ٹی آئی خود بھی احتجاج میں شامل ہوجائے گی ۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ملازمین سے اظہار یک جہتی کے لیے احتجاج میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کے فنڈز کے باوجود این آئی سی وی ڈی کو چھ ماہ سے زکوہ کی رقم سے چلایا جارہا ہے، ادارے کے سربراہ خود تو تین لاکھ روپے ماہانہ ہیلتھ رسک الاؤنس وصول کرتے ہیں، جبکہ ملازمین کے الاؤنسز کے لیے فنڈز نا ہونے کا بہانہ کیا جاتا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت نے ادارے کو کرپشن کا اڈہ بنا دیا ہے ، سربراہ ندیم قمر چوروں کی نانی ہیں۔ ملازمین کے جائز مطالبات نا مانے گئے تو پی ٹی آئی ملازمین کے شانہ بشانہ خود بھی احتجاج کا حصہ بنے گی ۔

حلیم عادل نے کہا کہ سندھ حکومت صرف پرچی کاٹنے کو علاج کہتی ہے، انہوں نے کورونا ویکسین تک بیچ کھائی۔

Related posts

کورونا کی نئی قسم، نیوزی لینڈ میں بھی سفری پابندیاں عائد

Hassam alam

لاہورپریس کلب کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق

Rauf ansari

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست

Rauf ansari

Leave a Comment