Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سرکاری زمین پر قبضے کا الزام، حلیم عادل شیخ گرفتار

سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں ضمانت منسوخ ہونے پر اینٹی انکروچمنٹ حکام نے حلیم عادل کو گرفتار کر لیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ حلیم عادل شیخ کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جیل منتقل کیا جائے۔

اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اینٹی انکروچمنٹ حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم حلیم عادل شیخ تحقیقات میں شامل نہیں ہورہے ہیں۔ بارہ نوٹسز کے باوجود حلیم عادل شیخ بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے، جس پرعدالت نے اینٹی انکروچمنٹ حکام اور ملزم کےوکیل کے دلائل سننے کے بعد حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ کردی اوراینٹی انکروچمنٹ حکام نے ضمانت منسوخی کے بعد پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا، حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے۔

Related posts

کورونا کیسز میں اضافہ،309 کیسز رپورٹ

ibrahim ibrahim

عمران نےگھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدےاور کتنے میں بازار میں بیچ دیے،مریم نواز

ibrahim ibrahim

بلوچستان میں بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 165 ہو گئی

Nehal qavi

Leave a Comment