Urdu
پاکستان تازہ ترین

معاشی صورتحال بہت گھمبیر ہوچکی ہے،حماد اظہر

لاہور :سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ معاشی صورتحال بہت گھمبیر ہوچکی ہے۔روس ہمیں تیل فروخت کرنا چاہتا ہے لیکن موجودہ حکومت میں اتنی ہمت نہیں کے روس سے پٹرولیم مصنوعات خرید سکے۔ جو ان کو تجربہ کار کہتے تھے ان کو سب سے پہلے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے حکومتی فیصلوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔بولے کہ موجودہ حکومت نے اپنی نالائقی کا نیا نام آئی ایم ایف رکھ دیا ہے۔آئی ایم ایف کے کسی معاہدے میں نہیں لکھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کس حد تک بڑھائی جائیں گی۔حماد اظہر نے موجودہ حکمرانوں کو تجربہ کار کہنے والوں کو سب سے پہلے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہم احتجاج کرتے ہیں تو دہشت گردی کے مقدمے درج ہوتے ہیں لیکن ملکی سالمیت کے لئے کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔

Related posts

آرمی چیف نے عید کوٹلی سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ گزاری

ibrahim ibrahim

شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

Hassam alam

صدر پاکستان ڈاکڑ عارف علوی کی کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد

Hassam alam

Leave a Comment