Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے پاس فرنس آئل کا اسٹاک ضرورت سے کم ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا کہ موسم گرما میں فرنس آئل کی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آئندہ چند روزمیں فرنس آئل کی کھپت 13 ہزارمیٹرک ٹن یومیہ ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی ریفائنریز اس مقدار کا آدھا فرنس آئل پیدا کر رہی ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ ڈیمزمیں کم پانی کے باعث فرنس آئل والے پلانٹس چلائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں گزشتہ سال کی نسبت فرنس آئل کی کھپت 116 فیصد زائد رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما کے لیے 2 لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا۔

وفاقی وزیر حماد اظہرنے کہا کہ نومبردسمبرمیں ایل این جی کارگوز آنے سے فرنس آئل پلانٹس نہیں چلائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہروں کی بندش کے باعث فرنس آئل پلانٹس چلائے جا رہے ہیں۔

Related posts

سابق صدر رفیق احمد تارڑ کی نماز جنازہ اداکر دی گئی

Zaib Ullah Khan

امریکی ڈالر کی قدرمیں مسلسل اضافے کا رجحان

Rauf ansari

وزارت داخلہ کی صوبوں کو اضافی سیکورٹی انتظامات کرنے کی درخواست

Rauf ansari

Leave a Comment