Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اپوزیشن میں اتنا دم نہیں کہ عدم اعتماد کامیاب کرا سکے، حماد اظہر

لاہور: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے سابق حکومت کی پالیسیوں کی قیمت ہم بھگت رہے ہیں۔ اس وقت ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے۔ عوام وزیراعظم کی سچائی اور ان کی دیانتداری کو پسند کرتے ہیں۔

نوناریاں چوک گلشن راوی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر کاکہناتھاکہ پوری دنیا میں لوگ کرپشن کیخلاف کھڑے ہوتے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت ایماندار وزیر اعظم کیخلاف سارے کرپٹ کھڑے ہیں۔ پہلے بھی تحریک انصاف سے اقتدار چھیننے کی کوشش ہوتی رہی ہیں۔
اپوزیشن اس بار بھی حکومت گرانے کے لئے کیلئے اپنی ناکام کوشش کرکے دیکھ لے۔ عمران خان نے جس طرح کورونا سے نمٹا پوری دنیا اس کی معترف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا مہنگائی کا سامنا کررہی ہیں۔ برے حالات کے باوجود ملکی معیشت کے اشاریے مثبت ہیں ۔بجلی مہنگی ہو رہی ہے مانتے ہیں۔ مگر یہ بھی پچھلی حکومتوں کی وجہ سے ہے۔
سابق حکومتیں ایل این جی پر بجلی کی پیداوار منتقل کرگئے جس کی بڑھتی قیمتوں کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں ۔اس وقت ہم ملک میں آٹھ نئے ڈیم تعمیر کررہے ہیں۔ ہم سولر اور ہائیڈل پاور کی طرف ملک کو واپس لے جارہے ہیں۔

حماد اظہر کا مزید کہناتھاکہ عمران خان نے چین کا کامیاب دورہ کیا۔ دورہ روس بھی تاریخ رقم کرے گا۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ باہر پیڑولیم نرخ بڑھیں اور ہم نہ بڑھائیں۔ حکومت مدت بھی پورے کرے گے اوردو ہزار اٹھائیس تک بھی حکومت بنائے گی ۔آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھی تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی ۔

تحریک انصاف ٹھگوں کی نہیں بلکہ نظریاتی لوگوں کی جماعت ہے ۔ رائے ونڈ کے باسیوں کو چھینک آتی ہے تو لندن علاج کیلئے چلے جاتے ہیں ۔عمران خان نے قومی صحت کارڈ کی صورت غریب عوام کو انقلابی سہولت فراہم کی ہے۔

Related posts

بھارت حجاب تنازعہ: ایرانی طلبا کا بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاج

Hassam alam

سری لنکن شہری کا بہیمانہ قتل شرم ناک اور قابل مذمت ہے، آرمی چیف

Rauf ansari

گورنرسندھ نے 17 ویں عالمی تجارتی و صنعتی میلے کا افتتاح کردیا

Rauf ansari

Leave a Comment