معیشت ٹھیک ہو گئی تو سب ٹھیک ہو جائے گا،حمزہ شہباز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ معیشت ٹھیک ہو گئی تو ان شا اللّٰہ سب ٹھیک ہو جائے گا، سیاست سے زیادہ ملک اور معیشت کو بچانے کی ضرورت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت5.8 گروتھ ریٹ چھوڑ کر گئی تھی، ساڑھے آٹھ سال بعد الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست اور ملک بچانے کی خاطر کڑوے فیصلے کرنے پڑے، مجھے تو عوام کی خدمت کرنے سے کوئی نہیں روک سکا ۔ ہم نے آٹا 160روپے سستا کرکے پورے صوبے کےعوام کو مہیا کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ اور نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والے کہاں گئے، میں نے تو کبھی نہیں کہا کابینہ نہیں ہے، بحرانوں کا سامنا ہے ۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پچھلے دور حکومت میں رشوت کا بازار گرم رہا۔ عمران نیازی صاحب پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں پھر بھاشن دیں۔ یہ الیکشن کمیشن پہنچ گئے کہ سستی بجلی کیوں دی جا رہی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More