عمران نیازی آئین اور عدالت کے فیصلوں کو نہیں مانتے، حمزہ شہباز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی آئین اور عدالت کے فیصلوں کو نہیں مانتے اور اداروں کا مذاق اڑاتے ہیں، مسلم لیگ ن انتقام تو نہیں لے گی لیکن قانون کو حرکت میں لا کر عمران خان کوقانون کا احترام سکھائے گی۔

اسپیشل سینٹرل عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کسی غلط فہمی میں ہے کہ وہ ہمیں پریشرائز کردے گا،ہم صرف اللہ کا پریشر لیتے ہیں یا اپنی عوام کا۔عمران خان نے اپنے دور حکمرانی میں اپوزیشن کو ناحق جیل میں ڈالا ۔انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے لیکن ملکی آئین و قانون آپ کی انا سے بڑا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ کل انتظامیہ نے تین گھنٹے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کئے۔مسیحی برادری کے تحفظات پر انتظامیہ نے تحریک انصاف کو متبادل جگہ کی پیشکش کی لیکن انہوں نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے،آج تمام سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،تمام ادارے ملکی سلامتی کے ضامن ہیں،ہم نے بدترین سیاسی انتقام کے باوجود کبھی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی نہیں کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More