Urdu
پاکستان تازہ ترین

عوام کے مفاد کے خلاف قدم آہنی ہاتھوں سے روکا جائے گا،حمزہ شہباز

لاہور: وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے بجٹ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں بولے کہ جو قدم عوام کے مفاد کے خلاف اٹھے گا اسے آہنی ہاتھوں سے روکا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لیپ ٹاپ اسکیم سمیت مفت ادویات،سڑکوں کی تعمیر و بحال،چولستان میں مفاد عامہ کے منصوبوں، کسانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہم سیمت دیگر سہولیات مہیا کرنے کے خوشخبری بھی سنادی۔

ایوان اقبال میں جاری پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلی حمزہ شہباز نے اپوزیشن پر خوب تنقید کی بولے کے تین ماہ تک ہم نے صوبے میں آئینی بحران کا سامنا کیا جس کے بعد عوام دوست بجٹ پیش کرنے میں کامیاب ہوسکے۔حمزہ شہباز نے چولستان سمیت صوبے بھر میں عوامی فلاح کے متعدد منصوبے جلد شروع کرنے کا اعلان کیا۔

حمزہ شہباز نے عوام دوست بجٹ کی تیاری میں حصہ لینے والے خزانہ،قانون اور دیگر اداروں کے ملازمین کیلئے تین ماہ کی تنخواہیں بطور اعزازیہ دینے کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعلی پنجاب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سن رہا ہوں کہ لشکر کشی کی بات ہو رہی ہے،عمران خان نے سیاست کرنی ہے تو خوش آمدید کہوں گا، لیکن خونی سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔جو قدم عوام کے مفاد کے خلاف اٹھے گا اسے آہنی ہاتھوں سے روکا جائے گا،چاہے اس کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے۔

Related posts

کراچی ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل ختم آسٹریلیا نے 251 رنز بنالیے

Zaib Ullah Khan

نیب چار سال سے نہ کسی دباؤ میں تھا نہ ہے نہ لایا جا سکتا ہے

Zaib Ullah Khan

ایئر پورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

Hassam alam

Leave a Comment