Urdu
پاکستان تازہ ترین

پیپلزپارٹی نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کااعلان

لاہور: پیپلزپارٹی نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کااعلان کردیا جبکہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اتحادیوں کے تعاون سے ضمنی الیکشن جیتنے کا دعوی کر دیا،کہتے ہیں سترہ جولائی کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر ملاقات کےلئے پہنچے تو پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر نے ضمنی انتخابات کے دوران انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا،بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی حمزہ شہباز نے عمران خان پر خوب تنقید کی کہا ہمارے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کے باوجود عوام کو سستا آٹا اور بجلی فراہم کی۔ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ اتحادی بیس نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے عمران نیازی کی انتقامی سیاست کے بجائے معیشت کو ڈگر پر لائیں گے،کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کی کایا نہیں پلٹ سکتی اگر ہم ناکام ہوئے تو پاکستان ناکام ہوگا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ سترہ جولائی کے ضمنی الیکشن میں اپنا لائحہ عمل بنانے کیلئے حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی ہے انتخابات سے اچھے نتائج ملیں گے۔

Related posts

اوپن مارکیٹ ایک ڈالر 193 روپے کا ہوگیا

Rauf ansari

روس خود پر جعلی حملے کروا کے یوکرائن پر حملہ کرے گا، امریکی دعویٰ

Hassam alam

فی تولہ سونا 1800 روپے کمی سے 1 لاکھ21ہزار 600 روپے کا ہوگیا

Rauf ansari

Leave a Comment