حمزہ شہباز دوبارہ پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب

لاہور: حمزہ شہباز دوبارہ پنجاب کے وزیراعلیٰ بن گئے، ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے نتیجے کا اعلان کرنے سے پہلے چوہدری شجاعت کا خط ایوان میں پڑھ کر سنایا، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ منسوخ کردیے۔

مسلم لیگ (ق) کے 10 ووٹ منسوخ ہونے کے بعد پرویز الہٰی کے ووٹوں کی تعداد 176 ہوگئی جبکہ حمزہ شہباز کے ووٹوں کی تعداد 179 رہی اور حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلیٰ بن گئے۔

اراکین پنجاب اسمبلی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ایوان میں گنتی شروع ہوئی۔ اس سے قبل پنجاب اسمبلی کی لابیز کو بند کر دیا گیا تھا، جس کے بعد ایوان میں قائد ایوان کے انتخاب کا عمل شروع کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More