Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

منی لانڈنگ کیس:شہباز شریف،حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان دوبارہ طلب

لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف منی لانڈنگ کیس میں شریک ملزم فضل داد عباسی انتقال کرگئے۔ لاہور کی احتساب عدالت نے تفتیشی افسر سے شریک ملزم فضل داد عباسی کے انتقال کی مصدقہ رپورٹ طلب کرلی جبکہ شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت تمام ملزموں کو چھبیس نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز سمیت ریفرنس کے دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس میں مصروفیت کی وجہ سے آج پیش نہیں ہوسکے ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔

وکیل نے موقف اپنایا کہ نیب نے ریفرنس میں شریک نئے ملزم علی احمد خان کو گرفتار کیا ہے جوکہ جسمانی ریمانڈ پر ہے لہذا تمام ملزمان کا ایک ہی مرتبہ ٹرائل ہونا چاہیے۔ ملزم علی احمد خان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے تک کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ضروری نہیں جوائنٹ ٹرائل کیا جائے جبکہ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کیس کی لمبی تاریخ دینے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پچیس نومبر سے سات دسمبر تک برطانیہ جارہے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد وِرک نے شہبازشریف کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے شریک ملزم فضل داد عباسی کے انتقال کی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت تمام ملزموں اور گواہوں کو چھبیس نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا جبکہ شہبازشریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف دائر اعتراضات پر وکلا کو بھی بحث کیلئے دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے ۔

Related posts

ٹرانسپورٹرز کی دھرنوں کیلئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر حکومت پر تنقید

Rauf ansari

سابق آئی سی سی امپائر اسد رؤف انتقال کر گئے

Nehal qavi

سابق چیف جج جی بی نے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادیا

Rauf ansari

Leave a Comment