Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایف آئی اے نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا چالان عدالت میں جمع کرادیا

لاہور: ایف آئی اے نے صدر ن لیگ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا چالان بینکنگ عدالت لاہور میں جمع کرادیا۔

ایف آئی اے نے صدر ن لیگ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں کا سات والیمز پر مشتمل چالان بینکنگ عدالت میں جمع کروا دیا۔ چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا جبکہ ایک سو گواہوں کی فہرست بھی جمع کروائی گئی ہے۔ کیس میں سلمان شہباز سمیت تین ملزمان مقدمے میں اشتہاری ہوچکے ہیں۔

چالان میں لکھا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی ٹریل نہیں دے سکے جبکہ ان کے ملازمین کا کہناہے اربوں روپے ان کے نہیں ہیں ۔ ایف آئی اے نے 28 بے نامی خفیہ اکاؤنٹس کا سراغ لگایااور ملازمین کے اکاؤنٹس میں رقوم منتقلی کے ثبوت موجود ہیں۔

چالان میں مزید لکھا گیا تھا کہ دو ہزار آٹھ سے اٹھارہ تک شہباز شریف فیملی نے چپڑاسیوں، کلرکوں کے ناموں پر لاہور اور چنیوٹ کے بنکوں میں بے نامی اکاونٹ چلائے۔ یہ شواہد شہباز شریف کے براہ راست ملوث ہونے کو ظاہر کرتے ہیں۔

شہباز شریف، حمزہ شہباز، اور سلمان شہباز کے علاوہ چودہ بےنامی کھاتے دار چپڑاسیوں، کلرکوں سمیت چھ سہولت کاروں کو بھی مقدمہ میں شریک ملزم نامزد کیا گیا۔

Related posts

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات : دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کافیصلہ معطل

Hassam alam

وزیراعظم کا شوکت خانم اسپتال کراچی کو اگلے سال کے آخر میں کھولنے کا فیصلہ

Hassam alam

تجوری ہائٹس کو بھی گرانے کا حکم دیں گے: چیف جسٹس

Hassam alam

Leave a Comment