Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

الیکٹرانک ووٹنگ مشین اس حکومت کی دھاندلی اسکیم کا حصہ ہیں، حمزہ شہباز

لاہور: الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دھونس اور زبردستی سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کرکے پارلیمانی روایات اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا ڈسکہ الیکشن میں منظم دھاندلی کرنے والی تحریک انصاف الیکشن اصلاحات کا علَم کس منہ سے اٹھا رہی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اس حکومت کی دھاندلی اسکیم کا حصہ ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا ہالینڈ اور جرمنی جیسے ممالک ان مشینوں کا استعمال ترک کر چکے ہیں، ‏الیکٹرانک ووٹنگ مشین آر ٹی ایس کا نیا ایڈیشن ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے عوامی حمایت نہیں ملتی۔

انہوں نے مزید کہا تاریخی مہنگائی،غربت اور بیروزگاری کی ذمہ دار یہ حکومت اب عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کالک بھی اپنے منہ پر مل چکی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایئر ریسکیو سروس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل

Rauf ansari

روس سے پائپ لائن کے ذریعے پاکستان کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر ترکیہ اور پاکستان کا اتفاق

Nehal qavi

صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی

Rauf ansari

Leave a Comment