Urdu

اسلام آباد: بجلی صارفین کو 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکج دینے پر الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی’ پنجاب حمزہ شہباز کو نوٹس جاری کردیا۔ وزیر اعلی’ پنجاب سے 7 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر یا وکیل کے ذریعے جواب طلب کر لیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن شیڈول کے بعد کوئی سرکاری عہدیدار یا منتخب نمائندہ ایسے کسی پروگرام کا اعلان نہیں کر سکتا۔

گزشتہ روز وزیر اعلی’ پنجاب حمزہ شہباز نے روشن گھرانہ پروگرام کے تحت بجلی صارفین کو 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پییکج دینے کا اعلان کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بیس سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان 25 مئی کو جاری کیا گیا۔ شیڈول کے اعلان کے بعد سرکاری عہدیدار یا منتخب نمائندہ ان حلقہ جات میں کسی ترقیاتی سکیم کا اعلان نہیں کر سکتا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حمزہ شہباز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی’ پنجاب کے اعلان پر نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں جواب کے لیے طلب کر لیا۔ حمزہ شہباز سے 7 جولائی کو اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں ذاتی چیثیت میں پیش ہوکر یا وکیل کے ذریعے جواب طلب کیا گیا ہے۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج ہوگا

Nehal qavi

غریب کو دال میسر نہیں عثمان بزدار تلور کے مزے اڑا رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

Rauf ansari

مبینہ آڈیو کی تحقیقات: درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

Hassam alam

Leave a Comment