Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حمزہ شہباز اور ترین گروپ میں مائنس بزدار پر اتفاق

لاہور: مسلم لیگ نون کے نائب صدر حمزہ شہباز اور ترین گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے اگئی۔

مسلم لیگ نون کے نائب صدر حمزہ شہباز کی وفد اور ترین گروپ کےدرمیان اہم ملاقات ہوئی۔ وفد میں سردار اویس لغاری، عطاءاللہ تارڑ، خواجہ سلمان رفیق اور ذیشان رفیق شامل تھے۔

ملاقات میں ملک کی موجود سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سیاسی صورتحال پر باہمی مشاورت کی گئی۔

ترین گروپ کے معزز اراکین نے صوبے کے معاملات پر مایوسی کا اظہار کیا۔ ہم خیال گروپ کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کی وجہ سے حکومتی ارکان کا حلقوں میں جانا مشکل ہوا ہے۔ ترین گروپ نے مطالبہ کیا کہ ہمیں آئندہ انتخابات میں ٹکٹوں کی یقین دہانی کرائی جائے۔ ملاقات کی تفصیل سے جہانگیر ترین کو آگاہ کریں گے وہ جو فیصلہ کریں گے قبول ہوگا۔

اجلاس میں مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی کرپشن پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور وزیر اعلی کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ملاقات میں عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آپ کے جذبات قیادت کے سامنے رکھیں گے۔ پنجاب سے متعلق سب مل کر بہتر فیصلہ کریں گے۔

Related posts

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق

Hassam alam

کراچی میں آج شام اور رات کو بارش کا امکان

ibrahim ibrahim

عوام جا ن چکے ہیں اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں

Hassam alam

Leave a Comment