نئی دہلی: بھارت نے تیسری بار مس یونیورس کا ٹائٹل جیت لیا۔ بھارت سے تعلق رکھنے والی حسینہ ہرناز سندھو نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والی حسینہ ہرناز سندھو نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیت کر 21 سال بعد ایک بار پھر بھارت کے نام یہ اعزاز کردیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 70ویں مس یونیورس مقابلے میں بھارت کی ہرناز سندھو نے پیراگوئے اورجنوبی افریقا کی امیدواروں کو شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔