Urdu
تازہ ترین کھیل

محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار

کرکٹ آسٹریلیا نے محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار دیدیا۔ پی سی بی کے مطابق اکیس جنوری کولاہور میں آئی سی سی کی منظورشدہ لیب میں فاسٹ بولرکے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لیا گیا۔ جس کا جائزہ لینے کے بعد سی اے نے ایکشن غیرقانونی قراردیا۔ حسنین ایکشن درست ہونے تک انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ سے معطل رہیں گے۔ انہیں پی ایس ایل سات سے بھی ہٹادیا گیا ہے۔

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر محمدحسنین کا بولنگ ایکشن کرکٹ آسٹریلیا نے غیر قانونی قراردیدیا۔ حسنین ایکشن درست کرانے تک انٹرنیشنل کرکٹ سے معطل رہیں گے۔ پی سی بی نے انہیں پی ایس ایل سات سے بھی ہٹادیا ہے۔ پی سی بی اعلامیہ کے مطابق محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ اکیس جنوری کولاہورکی آئی سی سی کی منظورشدہ لیب میں ہوا۔ جس کے جائزے کے بعد سی اے نے ان کا ایکشن غیر قانونی قراردیا۔

دوجنوری کوبگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر اورایڈیلیڈ اسٹرائیکر کے میچ امپائرز نے حسنین کا ایکشن مشکوک قرار دیا تھا اوران کی ایک سے زیادہ گیندوں پراعتراض کیا تھا۔ گڈ لینتھ ،فل لینتھ، باؤنسر اورسلو باؤنسر کراتے وقت حسنین کے بازو کا خم پندرہ ڈگری حد سے تجاوز کرتا ہے۔ پی سی بی فاسٹ بولر کاایکشن درست کرانے کے لیے بولنگ کنسلٹنٹ کا تقرر کرے گا۔ جو محمدحسنین کا ایکشن درست کرائے گا اور انہیں دوبارہ ٹیسٹ کے لیے تیار کرے گا۔ ایکشن کلیئرکراکے فاسٹ بولر دوبارہ ایکشن میں آسکتے ہیں۔

Related posts

سردیوں میں صرف چند گھنٹے ہی گیس مل سکے گی

Hassaan Akif

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی نماز جنازہ ادا

Hassam alam

لانگ مارچ: رپورٹ میں صرف ملیکہ بخاری اور زرتاج گل کی تعریف ،پی ٹی آئی خواتین ارکان سیخ پا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment