لاہور: حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت کی ملاقات پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے والے آج پکوانوں سے تواضع کر رہے ہیں۔
حسان خاور نے کہا کہ حکومت کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی ملاقات سے نہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو عمران خان سے خطرہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ان کی ملی بھگت کا پردہ فاش کردیا ہے، دونوں کا مشترکہ ایجنڈا ہے ، اقتدار کے حصول کیلئے یہ اکٹھے بھی ہوجاتے ہیں اور الگ بھی۔
