Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شریف برادران نے اقتدار کو اپنی ذاتی تجوریاں بھرنے کے لئے استعمال کیا، حسان خاور

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ پاکستان میں شریف خاندان اور ان کے حواری منی لانڈرنگ، کک بیکس اور خرید و فروخت کی سیاست کا سب سے بڑا مافیا ہے اس مافیا کے سرغنہ نواز شریف اورشہبازشریف ہیں ۔

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف اورشہبازشریف دونوں بھائیوں نے ملکر منی لانڈرنگ کے ایسے چراغ جلائے جس نے پورے شریف خاندان کو ”جلا بخشی”۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاامتیاز احتساب سے شریف خاندان اور ان کے ترجمانوں کی چیخیں نکل رہی ہیں شریف برادران نے اقتدار کو اپنی ذاتی تجوریاں بھرنے کے لئے استعمال کیا شریف برادران نے پاکستانی سیاست کو کرپشن سے آلودہ کیاچند برسوں میں شریف خاندان ارب پتی بنااور ان کی کرپشن کی داستانیں ان کے اقتدار سے جڑی ہوئی ہیں ۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ جب بھی منی لانڈرنگ اورکک بیکس کا ذکر ہوگا تو شریف برادران کا نام ”سنہری حروف“ سے لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب شریف خاندان کے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی بجائے منی لانڈرنگ کا حساب دیں۔

Related posts

ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.68 فیصد کمی

Rauf ansari

پی سی بی کا رواں سال جونیئر لیگ منعقد کروانے کا اعلان

Rauf ansari

جو مجھ سے پہلے تقریر کررہا تھا وہ آپ کو پھنسائے گا، بلاول بھٹو

Hassam alam

Leave a Comment