Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیپلز پارٹی کرپشن اور ن لیگ مفادات کی سیاست کی وجہ سے ناکام ہو گئی ، حسان خاور

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کرپشن اور ن لیگ مفادات کی سیاست کی وجہ سے ناکام ہو گئی ہے ۔صورتحال یہ ہے کہ دونوں جماعتوں کو اب امیدوار نہیں مل رہے۔

لاہور میوزیم میں یوم قائد اور کرسمس کی تقریبات میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ قائد کے فرمودات کے مطابق عمل کرتے ہوئے اپنے نوجوانوں کو مایوسیوں سے نکالنا ہوگا، پیپلز پارٹی کرپشن کی وجہ سے لاڑکانہ تک محدود ہو گئی جبکہ ن لیگ نے ہمیشہ مفادات کی سیاست کی ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ نواز شریف قائد اعظم بننے کی کوشش ضرور کریں لیکن ان کا مقابلہ کرنا انہیں زیب نہیں دیتا۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا تھاکہ شہر میں اسموگ سمیت فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔سونامی بلین ٹری منصوبے کے بعد الیکٹرک گاڑیوں کی طرف جا رہے ہیں۔

Related posts

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176.50پرآگیا

Rauf ansari

عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

Hassam alam

Leave a Comment