Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حسان خاور نے ن لیگی رہنماؤں کے اراضی پر قبضے میں ملوث ہونےکا دعویٰ کردیا

لاہور: پنجاب حکومت قبضہ مافیا کے خلاف سرگرم ہوگئی۔ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے ن لیگی رہنماؤ ں کے اراضی پر قبضے میں ملوث ہونےکادعوی کردیا۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تینتالیس اراکین اسمبلی اور وزراء سرکاری اراضی پر قابضین کی فہرست میں شامل تھے۔ پنجاب حکومت کی تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا پنجاب حکومت کے سرکاری اداروں کی دو لاکھ تئیس ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ تھا جس میں سے ایک لاکھ اٹھاسی ہزار ایکڑ زمین کو حکومت پنجاب نے واگزار کرا لیا ہے۔

حسان خاور نے انکشاف کیا کہ ماضی میں زمینوں پر قبضہ حکومت وقت اور سرکاری اہلکاروں کی مرضی سے ہوا۔ اراضی کے ریکارڈ کو جلانے کے لیے ایجرٹن روڈ پر واقع عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ آئندہ غفلت برتنے والوں کو بھی شریک جرم سمجھا جائے گااس مقصد کے لیے قانون سازی کرنی پڑی تو کریں گے۔

Related posts

سپریم کورٹ بار سیاسی جماعت کی باندی بن چکی ہے، عابد زبیر امیدوار صدر سپریم کورٹ بار

Nehal qavi

ملک بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم شروع

Hassam alam

او آئی سی کا بھارت میں حجاب پر پابندی پر اظہار تشویش

ibrahim ibrahim

Leave a Comment