Urdu

لاہور: پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ سجنے کو تیارہے ، لاہور میں پاکستان سپر لیگ 7 کیلئے ڈرافٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، میگا ایونٹ27 جنوری سے شروع ہوگا اور مجموعی طورپر34میچز کھیلے جائیں گے۔

ڈرافٹنگ کے دورام پلاٹینیم کیٹگری کے لئے لاہور قلندرز نے فخر زمان ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو،کراچی کنگز نے کرس جارڈن اور ملتان سلطانز نے آسٹریلوی بلے باز ٹم ڈیوڈ کو وائلڈ کارڈ سے منتخب کرلیا ہے۔کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے جیسن روئے اورپشاور زلمی نے افغانستان کے اوپنر حضرت اللہ ززئی کو وائلڈ کارڈ کے ذریعے منتخب کیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹگری میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز فالکنر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مرچنت ڈی لینگ، ملتان سلطانز نے اوڈین سمتھ ،کراچی کنگز نے لوئس گریگری کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

گولڈ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے فل سالٹ ،اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق اور ہیری بروک جبکہ پشاور زلمی نے عثمان قادر کو شامل کرلیا۔

سلور کیٹگری میں پشاور زلمی نے سلمان ارشاد ، کامران اکمل ، ثمین گل ، ارشد اقبال ، ملتان سلطانز نے عمران خان سینئر، رومان رئیس ، آصف آفریدی ، انور علی، رومین پال ، کراچی کنگز نے عمید آصف، ٹام ابیل، محمد عمران جونئیر، روحیل نذیر ، کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے خرم شہزاد،نوین الحق ،سہیل تنویر ، بین ڈکٹ،عمر اکمل ، لاہور قلدرز نے ڈین فوکس کرافٹ، کامران غلام جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دانش عزیز، محمد اخلاق، ریسی ٹوپلے، ظفر گوہرکو شامل کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کا تعلق بہت اہم ہے ،لیڈرشپ بہتر ہو تو تمام چیزیں بہتر سمت میں جاتی ہیں جبکہ بورڈ اور مالکان کو ایک پیج پر ہونا چاہیئے ۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ کوشش یہی ہے کہ پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ بنائیں ،تمام فرنچائز اور سپانسرز کا تعاون اہم ہے اس لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Related posts

آئندہ ہفتے ملک میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

Hassam alam

سانحہ سیالکوٹ: مرکزی ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا

Hassam alam

گورنر پنجاب دھوکے باز تھے اس لیے برطرف کیا، فیاض چوہان

Rauf ansari

Leave a Comment