Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

صحت کارڈ صرف خاندان کے سر براہ کو ملے گا، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور:لاہور: پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے حصول کے لیے نادرا میں رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔ بچوں کا نادرا میں اندراج ہونا ضروری ہے اور نادرا میں رجسٹر ہوئے بغیر صحت کارڈ نہیں ملے گا جبکہ پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا تیزی سے جاری ہے۔

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے اور صحت کارڈ کے لیے نادرا کے دفاتر سے رابطہ کیا جائے جبکہ جن افراد کے بچے ہیں وہ اپنے بچوں کا ضرور فارم ب بنوائیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صحت کارڈ سہولت کے لیے ہم نے ایپ بنائی ہے اور اس ایپ کے ذریعے لوگوں کو تمام معلومات مل سکیں گی اور اگر کسی فرد کا شناختی کارڈ نہیں بنا تو وہ لازمی بنوالیں۔ صحت کارڈ ہر بندے کو نہیں بلکہ گھر کے سربراہ کو ملے گا اور ہر ضلع میں صحت کارڈ کی سہولت کا ایک ڈیسک بنایا گیا ہے۔ صحت کارڈ امیر و غریب ہر شخص کے لیے ضروری ہے۔ صحت کارڈ پوری فیملی کے لیے ہو گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپوزیشن کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ پر تنقید کرنے والے بھی اس کارڈ سے مستفید ہو سکیں گے۔نواز شریف اور انکے بچے بھی صحت کارڈ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

Related posts

ہم مستحکم معیشت چھوڑ کر گئے تھے امپورٹڈ سرکار نے معیشت کو تباہ کر دیا، عمران خان

Nehal qavi

ڈسکہ ضمنی الیکشن: تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

یورپی یونین کی یوکرائن پر حملے کی صورت میں روس کو سخت نتائج کی دھمکی

Rauf ansari

Leave a Comment